ایک نیوز:سورج کے طلوع اورغرب ہونے کانظام قدرت کاایک کرشمہ ہے ،مگرطلوع اورغرب آفتاب کے اوقات سال بھرمیں بدلتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق یورپ کا ایک خطہ ایسا ہے جہاں بیشتر علاقوں میں موسم گرما کے دوران سورج کی روشنی 24 گھنٹے آسمان پر برقرار رہتی ہے۔
جی ہاں واقعی ان علاقوں میں کئی ہفتوں یا مہینوں تک سورج غروب نہیں ہوتا، بس روشنی کچھ مدہم ہو جاتی ہے۔
یہ خطہ سوئیڈن اور ناروے کا ہے جو قطب شمالی کے قریب ہے جس کے باعث موسم گرما میں ان ممالک کے مختلف علاقوں میں کئی ہفتوں یا مہینوں تک سورج غروب نہیں ہوتا۔
ان ممالک کے کچھ علاقے اس طرح کے نظارے کیلئے زیادہ بہتر سمجھے جاتے ہیں۔
شمالی ناروے کے سب سے بڑے شہر میں 19 مئی سے 26 جولائی کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا۔
البتہ وہاں کے کچھ علاقوں میں آدھی رات کو سورج نظر نہیں آتا جس کی وجہ اردگرد موجود پہاڑیاں اور بلند عمارات ہوتی ہیں۔
مگر وہاں کے مختلف حصوں میں جاکر رات گئے بھی سورج کی روشنی کو دیکھنا ممکن ہے اور موسم گرما میں کیبل کار کو رات گئے تک استعمال کرنا ممکن ہوتا ہے تاکہ لوگ آدھی رات کے سورج کا نظارہ کر سکیں۔
اس جگہ کی پہاڑیاں آدھی رات کو بہترین نظارہ فراہم کرتی ہیں اور اس کے ساحل پر پکنک کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے۔
تاہم ان پہاڑیوں کے باعث آدھی رات کو سورج کا نظارہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
یہاں کے جزائر پر 26 مئی سے 17 جولائی کے دوران سورج غروب نہیں ہوتا اور اس قدرتی مظہر کیلئے شمالی حصے پر جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
نارتھ کیپ، ناروے
ناروے کا سب سے شمالی حصہ نارتھ کیپ کہلاتا ہے جو روڈ ٹرپ کرنے والے افراد کیلئے ایک مقبول مقام ہے۔
موسم گرما کے دوران یہاں فوٹو گرافر اور کیمپرز کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے تاکہ آدھی رات کے سورج کا نظارہ ہو سکے۔
سوالبارد، ناروے
یہ وہ مقام ہے جہاں حقیقی معنوں میں 24 گھنٹوں تک سورج کی روشنی کو موسم گرما میں دیکھنا ممکن ہے۔
2 ہزار افراد پر مشتمل اس علاقے میں 19 اپریل سے 23 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا۔
جون یا جولائی میں آدھی رات اور دوپہر کے درمیان فرق کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔