ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے ماسٹر پلان دوہزار پچاس پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےماسٹرپلان2050کی منظوری کےخلاف دائردرخواستوں پرسماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبد الرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو متعلقہ دستاویزات اربن یونٹ کو دینے کا حکم دے دیا۔اربن یونٹ ماسٹر پلان پر نظرثانی کے ٹی او آرزآئندہ سماعت پرپیش کرے۔
عدالت نے ایل ڈی اے کو عدالت کی معاونت کیلئےسینئر افسر مقررکرنے کی ہدایت کردی عدالت نے کارروائی دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ماسٹر پلان 2050 قانون کے برعکس منظورکیا گیا۔