قومی اوپنرفخر زمان آئی سی سی کے پلیئر آف منتھ قرار

قومی اوپنرفخر زمان آئی سی سی کے پلیئر آف منتھ قرار
کیپشن: National opener Fakhr Zaman named ICC Player of the Month

ایک نیوز:نیوزی لینڈکےخلاف شاندارکارکردگی دکھانےپرقومی ٹیم کےاوپنرفخرزمان کواپریل کاآئی سی سی پلیئرآف دی منتھ قراردیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ہفتے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا،جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔
خیال رہے کہ قومی اپنرفخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ روزہ میچز کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنز بنائے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بڑا اعزاز ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے قومی اوپنر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جس طرح سے چیپمین بھائی نے ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں کوٹا تھا، مجھے لگا تھا اسی کو ملےگا لیکن میں ان تمام ووٹرز اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ کیا۔