متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چار ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

May 10, 2021 | 17:46 PM

admin
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے کورونا کے باعث پاکستان سمیت چار جنوبی ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق کووڈ 19 کے بحران کی وجہ 12 مئی کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کوئی پرواز متحدہ عرب امارات نہیں جا سکے گی، تاہم ٹرانزٹ پروازیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ یو اے ای سے ان چاروں ممالک کی جانب جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

اس سے قبل برطانیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔


مزیدخبریں