ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
شیوا ذخائر سے حاصل ہونے والی گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کو منتقل کرنے کے لیے پروسیسنگ پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا 1 اور شیوا 2 سے قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، ابتدائی طور پر 7 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سسٹم میں شامل ہوگی۔
گیس کے نیشنل سسٹم میں شامل ہونے سے ملک میں انرجی کی کمی کو 5 فیصد تک پورا کیا جاسکے گا۔
شمالی وزیرستان کا علاقہ شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے 2 کنوؤں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی ہے ، یہ پاکستان کی کل ضروت کا 5فیصد ہے۔
یہاں سے گیس پروسیس کر کے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو منتقل کی جاتی ہے۔
شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت
Mar 10, 2024 | 23:27 PM