ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کرکٹ کے بعد گالف کورس میں انٹری مار دی۔تصاویر سامنے آ گئیں۔
سابق کپتان وقار یونس کراچی میں موجود پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن وہ اتوار کو کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دیے ۔
وقار یونس نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دیے۔انہوں نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر8 پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔ اس موقع پر ان کی ممبر نے ہول ان ون کارنامہ بھی انجام دیا مگر وہ کار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
وقار یونس نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ گالف ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور نیک مقصد کیلئے کھیل کر اچھا لگ رہا ہے۔
سابق کرکٹر وقار یونس گالف کھیلنے لگے،تصاویر وائرل
Mar 10, 2024 | 20:38 PM