چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

ویب ڈیسک:چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
 تہنیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔  دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور  پر  ایک دوسرے کی حمایت کی۔
چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔