افسوس !حکمرانوں نے غزہ پربات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا،سراج الحق

افسوس !حکمرانوں نے غزہ پربات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا،سراج الحق
کیپشن: افسوس !حکمرانوں نے غزہ پربات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا،سراج الحق

ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ خیال تھا حکومت بنی ہے تو فلسطینیوں کیلئےعملی اقدامات کااعلان ہوگامگر افسوس حکمرانوں نے غزہ پربات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے جمع ہوکر غزہ کے شہداء کے وارثین اور امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے تھے اور ہیں۔آصف علی زرداری نے صدر کا حلف اٹھایا، زرداری کے چاروں طرف وہ چہرے تھے جنہوں نے پاکستان کے خزانوں کو لوٹا، جلسے میں حلف اٹھائیں گے۔ جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔، نگران حکومت کے بعد نئی حکومت بن گئی، ہمارا خیال تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف غزہ کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں گے، افسوس ہے کہ ان کے پوری اسمبلی کے تقریر اور اجلاسوں میں غزہ اور فلسطین کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہوتا۔

سراج الحق کاکہنا تھاکہ  آپ سے وعدہ لیتا ہوں جمعتہ الوداع کو پورے ملک سے امریکی سفارت خانے کے باہر آنا ہے۔اگر رمضان کے مہینے میں ہماری حکومت نے ذمہ داری پوری نہ کی  کی تو ہماری مرضی، ایوان صدر یا امریکی سفارتخانہ میں داخل ہوں پچیس لاکھ کی آبادی ایک بڑی طاقت کے سامنے موجود ہے۔

امیرجماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ  شہید ہوکر فلسطینیوں ثابت کیا کہ ایمان کی طاقت لوہے کی طاقت سے زیادہ ہے، سب یورپی ممالک اور امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا اور شاباش دی۔ ہمارے بزدل حکمرانوں نے غزہ کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کے لوگوں نے غزوہ حنین کو زندہ کیا۔