لاہور سے قصور سائیکل  ریس آرمی کےمحمد عامر نے جیت لی 

Mar 10, 2024 | 18:43 PM

ایک نیوز (چودھری اشرف )لاہورسے قصور اوپن سائیکل ریس پاک آرمی کے کھلاڑی محمد عامر نے جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سے قصور اوپن سائیکل ریس میں 61 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ 70 کلو میٹر پر محیط ریس  آرمی کے محمد عامر نے جیت لی۔ دوسری اور تیسری  پوزیشن بھی آرمی کے نام رہی۔ ریس کا آغاز نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور سے ہوا تھا جبکہ اختتام بھی لاہور پہنچ کر ہوا۔ریس میں  سائکلیسٹس نےبھرپور شرکت کی۔

لاہور قصور لاہور سائیکل ریس آرمی کے محمد عامر نے اپنے نام کی انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بائیس منٹ 14 سیکنڈ میں طے کیا۔آرمی کے بلال نے دوسری اور آرمی ہی کے ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس کی  چوتھی پوزیشن پنجاب کے عدیل نے، پانچویں آرمی کے حسنین جبکہ چھٹی پوزیشن پنجاب کے شکیل نے حاصل کی۔

 ریس کے اختتام پر پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں  انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں