ویب ڈیسک: پنجاب کی جیلوں میں قید اسیران کو بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کاکہنا ہے کہ پنجاب کے تمام جیلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ۔ 60 ہزار سے کم آمدنی والے ملازمین کو بھی بے نظیر پروگرام میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔رجسٹرڈ ہونے والے افراد جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی پچاس فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے ۔ اب تک ایک ہزار افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ امید ہے دس ہزار کے قریب قیدیوں اور ملازمین کی رجسٹریشن ہوگی۔
میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں میں پچاس ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں جیلوں میں رجسٹریشن کے لیے کیمپ لگا رہی ہیں۔