سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نےریٹرننگ افسران مقررکردئیے

سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نےریٹرننگ افسران مقررکردئیے
کیپشن: Senate elections, Election Commission appointed returning officers

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نےسینیٹ کی 48نشستوں پرانتخابات کیلئےریٹرننگ افسران مقرر کردئیے۔
ذرائع کےمطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات  جنرل نشستوں دو، دو خواتین اور دو، دو ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، پنجاب اور سندھ سے ایک، ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا ۔
ذرائع کےمطابق اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا ،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کردئیےگئے۔اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ کوالیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر مقررکردیاگیا۔