ایک نیوز:گوادرشہراورگردونواح میں رات سےبارش کاسلسلہ جاری ہے جس سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
رات بھر وقتاً فوقتاًگوادرشہرکےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش جاری رہی،گوادر شہر، سربندن، جیونی، پرائیں توک، پاک ایران گبد بارڈر پر ہلکی ہلکی بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن تک شہر و گردونواح میں مزیدبارش کا امکان ہے، رات سے جاری ہلکی بارش کے بعد تجارتی مرکز ملا فاضل چوک، شاہین چوک اور متعدد مقامات پر بارش کا پانی پھر سے جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے جمع پانی کے نکاسی کا عمل اب بھی جاری ہے، ممکنہ مزید بارشوں سے گھروں اور گلیوں میں جمع پانی کے لیول بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔ رات سے جاری بارش کی وجہ سے پرائیں توک گاؤں کا زمینی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہوگیا۔