ایک نیوز:سعودی حکومت کی جانب سےگوادر متاثرین کے لئے ہنگامی امدادبلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ہنگامی امداد کی کھیپ وزیر اعلیٰ بلوچستان کےحوالےکی۔
متاثرین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 873 ٹن ضروری اشیائے خوردونوش گوادر کے لئے بھیجوائی گئی، 9000 فوڈ پیکج گوادر کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے ، پیکج 63000 لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نےامدادی سامان کی فراہمی پرسعودی حکومت کاشکریہ اداکیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھاکہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی اور گرین گیسز میں پاکستان اور بلوچستان کا کردار نہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان اور بلوچستان متاثر ہورہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔
میرسرفرازکامزیدکہناتھاکہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، گودار کے لئے ہنگامی ریلیف پر شکر گزار ہیں۔
واضح رہےکہ گوادرمیں بارشوں سےبڑےپیمانےپرتباہی ہوئی تھی،جس سےخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہوئےتھے۔