ایک نیوز:پشاورکےعلاقہ بورڈ بازار میں مبینہ خودکش دھماکاہونےسےتین افرادہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنزکاشف عباسی کاایک نیوز سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ دھماکےمیں 4سے5کلوبارودی مواداستعمال ہوا،دھماکاخودکش تھایانہیں یہ کہناقبل ازوقت ہوگا،لیکن لاشوں کی حالت سے دھماکہ خودکش ظاہر ہورہا ہے ،تفتیش جاری ہے۔تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم کریگی۔
ذرائع کےمطابق دھماکےکےبعدپولیس نےعلاقےکوگھیرلیااورشواہداکٹھےکرنےکاعمل جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق دھماکہ کی شدت سے موٹرسائیکل کے پرخچے اڑگئے،امدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےپشاورکےبورڈبازارمیں ہونےوالےدہشت گردحملےکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔