ایکس نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

Mar 10, 2024 | 00:08 AM

ویب ڈیسک:ایکس نے نیا فیچر متعارف کرادیا۔ صارفین طویل تحاریر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر میں بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تحریروں کو فارمیٹ کرنے کے ساتھ میڈیا فائلز بھی اس میں شامل کر سکیں۔
کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر میں کتنی طویل تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ حروف پر مشتمل پوسٹ کرنا ممکن ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) کا 2024 کے دوران پیمنٹ سروسز اور دیگر اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
خیال رہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے سے قبل ہی ایکس کی جانب سے طویل پوسٹس کے فیچر پر کام شروع کر دیا گیا تھا، جس کا ابتدائی ورژن نوٹس کے نام سے تیار کیا گیا تھا۔مگر پھر اس پر پیشرفت نہیں ہو سکی البتہ ایلون مسک نے 2023 میں تصدیق کی تھی کہ پبلشنگ ٹولز پر کام کیا جا رہا ہے۔
یہ نیا فیچر کافی اہم ہے کیونکہ ایلون مسک کی جانب سے اکثر ایکس میں صحافیوں کے لیے سخت زبان استعمال کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں