گاڑیوں پرچنار کے پھول یاکیڑے ، ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے

Mar 11, 2023 | 00:07 AM

ایک نیوز: چین کے شہر بیجنگ میں گاڑی کی ویڈیووائرل ہوگئی جس میں چنا کے پھول کیڑوں کامنظرپیش کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پرویڈیودیکھنے والے حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو چین کے شہر بیجنگ کی ہے۔ویڈیومیں سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں پر سیکڑوں کی تعداد میں کیڑے نما شے کو دیکھا گیا۔
بعض لوگ اس ویڈیو میں موجود شے کو چنار کے پھول قرار دے رہے ہیں جو کہ بیجنگ شہر کا ایک مقبول درخت ہے۔ان افراد کا کہنا ہے کہ جب اس درخت کے پھول گرتے ہیں تو وہ کیڑوں جیسی شباہت دیتے ہیں۔
واضح رہے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ چین کے شہر بیجنگ میں کیڑوں کی بارش ہوئی ہے۔ اس عجیب وغریب واقعے کے بعد بیجنگ میں لوگوں نے اپنی حفاظت کیلئے چھتریوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے تاحال چینی حکام کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ۔لیکن سوشل میڈیا پر مختلف نظریات پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ہوا کے طوفان کے بعد بھی پیش آسکتا ہے۔سائنسی نظریہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ ہوا کے طوفان سے بہت سے کیڑے اڑ کر دوسرے علاقوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔  

مزیدخبریں