پاکستان میں ایچ آئی وی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Mar 10, 2023 | 23:27 PM

ایک نیوز:پاکستان میں ایچ آئی وی  نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔مسئلے پر فوری قابو نہ پایا گیا تو پاکستان میں افریقا جیسی صورتحال پیدا ہونےکا خدشہ ہے۔
  وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ہر مہینے ایچ آئی وی کے تقریباً ایک ہزار نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن اندازہ ہے کہ ایچ آئی وی میں مبتلا افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ صرف صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کی تعداد تقریباً اٹھائیس سو سے زائد ہوچکی ہے۔

سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناتھاکہ تھوڑے عرصے میں ان کے ہر کلینک میں ایچ آئی وی کے تین سے چار نئے نوجوان مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہےکہ اب یہ کوئی خاموش وبا نہیں رہی۔

سابق وفاقی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بھی کہنا ہےکہ پاکستان ایچ آئی وی کی "وبا کے دہانے" پر بیٹھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں