میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ایک ہزار سال پرانا خزانہ دریافت

Mar 10, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز:نیدرلینڈمیں ایک ہزار سال پرانا خزانہ میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے دریافت کرلیاگیا
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ لورینزو روجیٹر نامی شخص نے نیدرلینڈز کے ایک شہر ہوگ ووڈ میں2021میں خزانے کو میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے دریافت کیا تھا۔
لورینزو روجیٹر کاکہناتھا کہ اس طرح کی قیمتی اشیا کی دریافت بہت خاص ہوتی ہے۔ میں اس کی وضاحت نہیں کر سکتا۔ درحقیقت مجھے اس طرح کی دریافت کی توقع بھی نہیں تھی۔
لورینزو روجیٹرکامزیدکہناتھاکہ 10 سال کی عمر سے خزانے تلاش کرنے کی کوشش کر رتھا اور اب جاکر کامیابی ہوئی۔
ڈچ نیشنل میوزیم آف انٹیکس کے مطابق اس خزانے میں چاندی کے درجنوں سکےسونے کے پتے اور زیورات شامل ہیں۔ اس دریافت کو 2 سال تک راز رکھنا بہت مشکل تھا۔
نیشنل میوزیم آف انٹیکس کے ماہرین کو خزانے کی صفائی اور جانچ پڑتال کیلئے وقت درکار تھا اور ان کے مطابق اس میں موجود سکے 1250 کے ہیں، ممکنہ طور پر یہ خزانہ اسی زمانے میں دفن کیا گیا ہوگا۔
خزانے میں موجود زیورات سکوں سے بھی 200 سال پرانے ہیں یعنی 1050 کے زمانے کے ہیں۔
میوزیم کے ماہرین کاکہناتھاکہ اس عہد میں بہت کم افراد سونے کے زیورات کے مالک تھے۔ آخر اس خزانے کو دفن کیوں کیا گیا مگر امکان ہے کہ ایسا اس عہد میں ڈچ خطوں کے درمیان ہونے والی جنگ کی وجہ سے کیا گیا ہوگا۔
اس خزانے کی تاریخی اہمیت کے باعث اسے میوزیم کو نمائش کے لیے ادھار دیا گیا ہے مگر اسے دریافت کرنے والے لورینزو روجیٹر ہی اس کے مالک ہوں گے۔

مزیدخبریں