ایک نیوز :خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے سیکریٹری کو فوری طور پر رویت ہلال کمیٹی اجلاس کیلئے کھانے کا ٹینڈر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے رویت ہلال کمیٹی کیلئے کھانے کے ٹینڈر کا نوٹس لے لیا ہے۔کمیٹی اجلاس میں دم پخت، چکن تکہ، بیف چاول، سیخ کباب حلوہ کھانے کیلئے گزشتہ روز ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔
نگراں وزیر نے ہدایت دی کہ 12 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس میں صرف کمیٹی ممبران کو مدعو کیا جائے۔ نگراں حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔موجودہ معاشی صورتحال میں پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں۔
انتہائ اہم وجوہات جن کی وجہ سے سائنس کی وزارت عید کی تاریخ نہیں دے سکتی۔۔۔۔ pic.twitter.com/PLUMgYJ4I8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 10, 2023
واضح رہے کہ یہ ایک غریب اور اسلامی ملک میں چاند دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے علمائے کرام کے لیے مینو ہے جو چاند کے نظر آنے کا اعلان کرینگے حالانکہ صرف چاند دیکھنے کا یہ پورا سال تنخواہ لیتے ہیں۔