ایک نیوز :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ پر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے اور دنیا میں منظم طریقے سے اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔
اسلامو فوبیا سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، مذہب اسلام امن اور برداشت کا درس دیتا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ دنیا میں فاشٹ پالیسیوں سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔