پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے،ن لیگ کی درخواست دائر

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے،ن لیگ کی درخواست دائر
کیپشن: PTI should not be allotted electoral symbol, PML-N petition filed

ایک نیوز :ن لیگ کے وفد نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان الاٹ نہ کروانے سے متعلق درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ ن کے شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چودھری نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

 درخواست میں لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن میں ایک درخواست جمع کرائی ہے ۔جب ایک پارٹی کا سربراہ جھوٹے سرٹیفیکٹ جمع کراتا ہے ۔جیسا کہ عمران خان نے پیسے لئے اور پاکستان لائے گئے ۔وہ پیسے تحریک انصاف کو دیے گئے ۔جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کی سزا یہ ہے کہ انتخابی نشان نہیں دیا جاتا ۔اس سلسلے میں یہاں درخواست دی ہے ۔امید ہے آئین و قانون کے تحت الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا ۔ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کو نشان الاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا  کا کہنا تھا کہ جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کی سزا یہ ہے کہ انتخابی نشان نہیں دیا جاتا ۔الیکشن کمیشن قرار دے چکا ہے کہ عمران خان نے جھوٹے سرٹیفیکٹ قرار دے۔الیکشن ایکٹ کے تحت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتے ۔اس سلسلے میں یہاں درخواست دی ہے ۔