ایک نیوز پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن بلال کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کیلئے درخواست ٹینشن میں لکھی تھی، مجھے کسی نے اغوا کیا نہ پولیس نے تھریٹ کیا۔
بلال علی عرف ظل شاہ کے والد لیاقت علی کاکہنا تھا کہ عینی شاہد نہیں ہوں، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا۔ تشدد میں ملوث افراد کو پکڑیں، ہوسکتا میں معاف کر دوں لیکن اصل ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں۔جب تفتیش کیلئے بلائیں گے جاؤں گا
لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بلال علی نے بھائی کو فون کیا، پکڑا گیا ہوں، امی ابو کو بتا دو پھر اطلاع ملی وہ جاں بحق ہوگیا۔