ایک نیوز : اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے بطور ایڈونچر دو روز تک مہنگی گاڑیوں کے بجائے رکشے کا سفر کیا لیکن اس سواری کا تجربہ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کرنا اداکارہ کو مہنگا پڑگیا۔
انوشے اشرف نے ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں رکشہ سواری کے مزے لیتے دیکھا گیا۔
Got offered a sympathy ride when someone saw me getting into a rickshaw 2day. I thought it’d be an adventure, was close to home, relatively safe (you can jump out) and cheap. But seeing a “well off” person in a rick can really worry ppl here! Normalise public transport for all. pic.twitter.com/pqnPw0FMsh
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) March 7, 2023
ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں انوشے نے لکھا کہ ’جب کسی نے دو روز تک مجھے رکشے میں سفر کرتے دیکھا تو ہمدردری کرتے ہوئے اچھی سواری کی آفر کی، گھر نزدیک تھا لہٰذا میں نے اس سواری کو بطور ایڈونچر لیا‘ ۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں رکشے کی سواری کو محفوظ اور سستا قرار دیا اور لکھا کہ کسی امیر شخص کو رکشے میں بیٹھا دیکھ کر کوئی بھی پریشان ہوسکتا ہے لیکن سب لوگوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو عام کرنا چاہیے۔
تاہم اداکارہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آئی اور اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تبصرے ملاحظہ فرمائیں
ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے معمول بنانے کا پہلا اصول خاص گردانتے ہوئے ریکارڈنگ کرنا اور اسے ایڈونچر کہنا بند کریں، ہماری تو روزانہ کی روٹین کا حصہ ہے۔
ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ برگرز پہلی بار رکشہ کا سفر کرنے کے بعد۔
الیکزا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ کو مشورہ دیا گیا کہ یہ دیسی حضرات کیلئے روز کا معمول ہے چنگجی کے سفر کو آزمائیں ۔
حریم نامی صارف نے ایک ایموجی شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ جہاں ہمارے سپنے ختم ہوتے ہیں وہاں ان کی جدوجہد شروع ہوتی ہے۔
ایک صارف نے لکھاکہ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کی بات ہے، رکشے کی سواری لگژری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایلیٹ کلاس کے بھی اپنے ہی ششکے ہیں۔