پاناما میں نواز شریف کو سزا دینے والوں سے پوچھا جائے،کیپٹن (ر) صفدر

پاناما میں نواز شریف کو سزا دینے والوں سے پوچھا جائے،کیپٹن (ر) صفدر
کیپشن: Those who punished Nawaz Sharif in Panama should be asked, Captain (Rtd) Safdar

 ایک نیوز :مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ پاناما میں نواز شریف کو سزا دینے والوں سے پوچھا جائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں  کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ  نواز شریف ضرور آئیں گے، بابا گھرآئیں گے تو گھر چلے گا۔ شہباز شریف اور پی ڈی ایم نے ملک کوسنبھال لیا ہے، 2013 میں بھی یہی حالات تھے مگرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا۔

رہنما مسلم لیگ ن   کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہا، انتخابات ہماری مشکل کا حل نہیں۔