سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس14مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

Mar 10, 2023 | 20:51 PM

ایک نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم  کیس کو14مارچ کو سماعت کیلئے مقررکردیا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 مارچ کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔

 علاوہ ازیں پی آئی اے میں تقرریوں سے متعلق کیس کو بھی سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 مارچ کو 12:30 پر سماعت کرے گا۔

  
 
 
 
 
 
 
 
  
 
  
 
Advertisement
 
 
 

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں 69 مختلف اراکین اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کیلئے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ جو تیرہ مارچ کو اراکین اسمبلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بھی شامل ہیں۔ یہ بینچ 2018 سے 2022 کی مختلف انتخابی عذر دارویوں کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں