ایک نیوز :وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار بھی کیاجائےگا اور تم جیل بھی جاؤ گے۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ کا فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جو بابا رحمتے تمہیں روز مشورے دیتا ہے اس کے باوجود تم پکڑےجاؤگے۔
راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن کیلے تیار ہے، الیکشن لڑ کر جیتیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور بالآخر پکڑا گیا ہے ۔ الیکشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عمران خان سے گھڑی چوری کا حساب نہیں لیں گے، عمران خان کو اپنے جرائم کا ہر صورت حساب دینا پڑے گا۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ خود کو عوامی لیڈر کہنے والے کارکنوں کے حصار میں زمان پارک میں چھپ کر بیٹھاہے ، جتنا مرضی چھپ لو تمھارا مقدر جیل ہے, پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اگر نواز شریف اور مریم جیل جاسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں ؟