سعودی عرب اورایران سفارتی تعلقات بحالی کیلئے رضامند

سعودی عرب اورایران سفارتی تعلقات بحالی کیلئے رضامند
کیپشن: Saudi Arabia and Iran agree to restore diplomatic relations

ایک نیوز: سعودی عرب اورایران کے اختلافات میں کمی کا امکان ،دونوںممالک سفارتخانے بحال کرنے پر رضامندہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرانےمیں چین نے ثالثی کاکرداراداکیاہے۔
  چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعدایک معاہدہ ہوا۔جس کے مطابق دونوں ممالک سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں ملک دو ماہ میں سفارت خانے کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
  ایران اور سعودی عرب نے سفارتی عملے کے تعیناتی پر بھی اتفاق کرلیا ہے، اس پیش رفت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان براہ راست ملاقات بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور 2016 میں تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سے سفارتی تعلقات منقطع ہوئے تھے۔