مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے چائے کی چسکیاں لینابھی مشکل ہوگیا

Mar 10, 2023 | 19:35 PM

ایک نیوز:(سدھیر چودھری) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی۔ چائے بھی مہنگی کردی گئی۔حکومت نےمہنگائی سے پریشان عوام  کیلئےچائےکی چسکیاں لینا بھی مشکل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چائے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر300روپے تک اضافہ کردیاگیا۔ درجہ اول چائے کی پتی اضافے کے بعد 2200 روپے کلو ہو گئی۔اے گریڈ دانے دار چائےبھی 1950 روپے کلو ہو گئی۔اسی طرح درجہ دوئم چائے بھی 1900 روپے کلوکی ہو گئی۔

قہوہ سبز درجہ اول 1650 روپے کلو اور درجہ دوئم قہوہ سبز 1400 روپے کلو ہو گیا ۔ قہوہ چائنہ 750 روپے کلو ہو گیا۔

قہوہ برازیل اے گریڈ 1700 جبکہ بی گریڈ 1600 روپے کلو ہو گیا۔

سبز کشمیری بنگالی چائے 2500 اور سبز کشمیری انڈونیشیا 1400 جبکہ کشمیری نارمل ویت نام 1300 روپے کلو ہو گئی۔

مزیدخبریں