ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ 8 کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ایلیمنیٹر راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، بابر الیون دوسری مرتبہ 200 سے زائد رنز بنا کر میچ ہار گئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 243 رنز کا بڑا ہدف دیا تاہم اس کے دفاع میں بابر الیون ناکام ہوگئی۔
ملتان سلطانز نے رائیلی روسو دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 19.1 اوورز میں 64 وکٹوں پر پورا کرلیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا ڈالے۔
پشاور زلمی کے اوپنرز نے ٹیم کو 134 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز اور صائم ایوب 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
محمد حارث نے 189 گیندوں پر 35 رنز جڑ دیئے، رومین پاول 2، ٹام کوہلر کیڈ مور 38 اور حسیب اللہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمر زئی نے 16 اور وہاب ریاض نے 7 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 39 رنز دے کر 4، اسامہ میر اور انور علی نے ایک ایک شکار کیا۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 8، 8 میچز کھیل کر 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، دونوں ٹیموں کیلئے ایلیمنیٹر مرحلے تک رسائی کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔