نگران حکومت کا رمضان بازارلگانے سے انکار،نیاپلان تیار 

نگران حکومت کا رمضان بازارلگانے سے انکار،نیاپلان تیار 
کیپشن: Caretaker government's refusal to hold Ramadan bazaar, new plan ready

ایک نیوز :نگراں حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔کیبنٹ کمیٹی نے 5لاکھ  مستحق گھرانوں کو چار ہزار فی کس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان بازار نہ لگانے اور نئے سیٹ اپ کیلئے  نگراں وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لے لیا۔نگراں وزیر اعلی کابینہ مشاورتی اجلاس میں باقاعدہ منظوری دیں گے۔18سال بعد پہلی بار رمضان بازارنہیں لگائے جائیں گے ۔رجسٹرڈ مستحق گھرانوں کیلئے نگران حکومت  سستے پیکیج کااعلان کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے سستے رمضان بازاروں میں اشیا خورونوش کے ریلیف کیلئے 9ارب کی ڈیمانڈ کی تھی ۔9 ارب کے ریلیف پیکج میں سے صرف دو ارب روپے فراہم کئے جائیں گے ۔پنجاب میں311 رمضان بازار لگانے پر 2 ارب50کروڑ مانگے گئے ۔لاہور کے 31 رمضان بازار لگانے کے  اخراجات کا تخمینہ65کروڑ روپے ریمارنڈ کیا گیا۔آٹے اور چینی پر 5ارب 50کروڑ کا ریلیف پیکج کے اخراجات فیڈرل گورنمنٹ برداشت کرے گی ۔ 

ذرائع کے مطابق  پہلی بار سبزیوں و پھلوں پر دو ارب سبسڈی پر کٹ  لگایا جائے گا ۔