ایک نیوز: کسووال میں تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں ایک شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والے کی شناخت رمضان عرف مانی کے نام سے ہوئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان نامی شخص نے درخت کے ساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے۔خود کشی کرنے والے شخص نے دو شادیاں کیں تھیں ۔ تھانہ شاہکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور شالیمار کے علاقے بھوگیوال میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر شوہر نے اپنی بیوی کے گلے میں بیوی کے ہی گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ حنا کے نام سے ہوئی تھی ۔
لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر بیوی پر تشدد اور بال کاٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خاتون کے مطابق اسکا شوہراکثر شراب پی کی اس پر تشدد کرتا رہتا تھااسکے شوہر نے آج اسکے سارے بال زبردستی کاٹ دیئے ہیں اور فرار ہو گیا تھا۔