ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی بطور وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر تین اُمیدواروں کے مفصل انٹرویو کئے تھے۔ سرچ کمیٹی نے نیاز احمد اختر، راحیل قمر اور فضل خالد کے نام تجویز کیے تھے۔ صدر مملکت نے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری قائداعظم یونیورسٹی ایکٹ کے تحت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا۔کابینہ تحلیل ہونے سے چند گھنٹے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز کی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ دیا تھا۔