ایک نیوز: پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس ڈی آراوز اور آراوز کی تقرری کا آج آخری دن تھا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ تقرری کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ شروع ہوسکے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تقرری کا فیصلہ آج کرلیا جائے گا کیونکہ 10 مارچ کو ریٹرننگ آفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری نا ہونے پر قانونی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن کو انتظامیہ سے ریٹرننگ افسران لینے میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔