ایک نیوز: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 13 مارچ کو نیب نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے بطور وزیراعلیٰ کی گئی ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ترقیاتی کاموں کےلیے دئیے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ نیب نے عثمان بزدار کو بینک اکاونٹس، بزنس، زرعی زمین اور جائیداد سے متعلق تفصیلات لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی عثمان بزادار کو نیب کال اپ نوٹس پر عدالت نے گرفتار کرنے سےروک دیا تھا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال آپ نوٹس پراحتساب عدالت نے 27 فروری تک سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ عثمان بزدار عبوری ضمانت کیلیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔عدالت نے عثمان بزدار کو پانچ پانچ لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک نے دلائل دیئے تھے۔