خلیجی ممالک میں مقیم مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 10, 2023 | 15:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔الخطیب کا کہناہے کہ سیاحتی ویزے میں خلیجی ممالک میں تمام پیشوں سے منسلک مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔


سعودی وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ "ہم خلیجی ممالک کے تمام باشندوں کو واضح اور آسان اقدامات کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے ویزہ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے اور تمام پیشوں سے منسلک افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
گذشتہ سال سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے رہائشیوں کے لیے سیاحتی ویزے کا اجراء کیا تھا جس میں مخصوص پیشوں کے لوگ شامل تھے۔سیاحتی ویزا سیاحتی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دیتا ہے جیسے کہ تقریبات، خاندان اور دوستوں سے ملنے، تفریحی سرگرمیاں، عمرہ کرنا شامل ہے تاہم ان میں حج اور مطالعہ کے مقصد دورے شامل نہیں۔
واضح رہے کہ ویزا فیس 300 ریال ہے اور  اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس کی فیس بھی وصول کی جائے گی۔

مزیدخبریں