کسانوں کو عدم ادائیگی پر شوگر ملوں کو نوٹس جاری

Mar 10, 2023 | 15:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز ( سدھیر چودھری) :  کسانوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والی 27 شوگر ملوں کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگر ملوں کو لیگل نوٹس جاری کئے، ایک نیوز نے نوٹسز کی کاپیاں حاصل کر لی ہیں۔ کین کمشنر پنجاب عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں نے 7 دن میں ادائیگیاں نہ کیں تو ایف آئی آر کا سامنا کرنا ہوگا۔ کسانوں کو گنے کی ادائیگیاں کروانا اولین ترجیح ہے۔ سات دن میں کسانوں کی گنے کی ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگرملوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی جائے گی۔

سیکرٹری فوڈ، زمان وٹو کا کہنا ہے کہ  لاہور: شوگرکین فیکٹریزایکٹ کے تحت کسانوں کی سی پی آرپر شوگرملوں سے ادائیگیاں کرائی جائیں گی۔شوگرملز15روزکے اندرسی پی آر پر ادائیگیاں کرنے کی پابند ہیں۔سیکڑوں کسانوں کی شکایات ہمارے پاس پہنچ چکی ہیں جن پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔
اشرف شوگر ملز کے ذمے 84 کروڑ 60 لاکھ، العربیہ شوگر ملز  کے ذمہ 65 لاکھ 42 ہزار کی نادہندہ ہیں۔ المعیز شوگر ملز 82 کروڑ73 لاکھ اور آدم شوگر ملز 32 کروڑ69لاکھ روپے کی نادہندہ  ہیں۔  اس کے علاوہ حمزہ شوگرملز1ارب95کروڑروپے، جہانگیرترین شوگرملز2 ارب12کروڑ روپے کی نادہندہ  ہیں۔  اتحاد شوگرملز1 ارب 69 کروڑ اور رحیم یار خان ایک ارب 79 کروڑ روپے کی نادہندہ  ہیں۔ فاطمہ شوگر ملز ایک ارب 29 کروڑ، شیخو شوگر ملز ایک 88 کروڑ روپے ہی نادہندہ ہیں۔ تاندیلیانوالہ شوگرایک ارب 58 کروڑ اور انڈس شوگر ملز ایک ارب 31 کروڑ روپے کی نادہندہ  ہیں۔ رسول نواز شوگر 89 کروڑ86لاکھ، طارق کارپوریشن شوگرملز74کروڑ41 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔ کشمیر شوگر ملز 72کروڑ60لاکھ، شکرگنج ون شوگرملز 47 کروڑ1 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔شکرگنج شوگرملزٹو38کروڑ36لاکھ، رمضان شوگر ملز 2 ارب 26 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
اس کے علاوہ ہنزہ شوگر ملز 91 کروڑ32لاکھ اور  شاہ تاج 70 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔سیون سٹار شوگر ملز 83 کروڑ، عبداللہ شوگرملز24کروڑ71لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔پاپولر شوگرملز52 کروڑ71 لاکھ، نون شوگر ملز 76کروڑ35لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی ہے۔ دریا خان شوگر ملز 85 کروڑ45 لاکھ جبکہ جوہرآباد شوگر ملز 42 کروڑ53 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔



مزیدخبریں