حجرہ شاہ مقیم: شادی میں فائرنگ سے دولہے کا بھائی جاں بحق

Mar 10, 2023 | 13:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حجرہ شاہ مقیم ،محلہ زاہد پورہ شادی والےگھر صف ماتم میں تبدیل،اپنی ہی پسٹل کےفائر سے دلہے کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق شادی والے گھر مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ جاری  تھی،فائرنگ کے دوران اپنے ہی پسٹل کے فائر لگنےسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔نوجوان کی شناخت عثمان مغل نام سے ہوئی جو دولہا کا سگا بھائی تھا۔پولیس نےجاں بحق ہونے والے نوجوان کے  بھائی، والد اور کزن کو حراست میں لےلیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان قتل ہو گیا تھا۔    حجرہ شاہ مقیم میں نواحی علاقے دھول چوہڑ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ ہوئی تھی۔ فائرلگنے سے 15 سالہ نوجوان شاہ محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔پولیس نے ملزم ممتاز عرف تاجو کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

اوکاڑہ تھانہ صدر کے علاقہ 20 جی ڈی میں منچلے دوستوں کی مہندی کی تقریب میں شدید فائرنگ مہندی کی رسم میں دلہا عامر علی کے دوست علی عباس اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے خوشی میں فائرنگ کی گئی تھی۔ دلہے کے منچلے دوستوں کی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم ثمن علی ہلاک ہو گیا تھاجبکہ محمد سلطان شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔ْ

مزیدخبریں