ایک نیوز: سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے ایک شہری کے قبضہ سے ایک شکاری چیتا ، ایک عربی بھیڑیا پکڑے جانے اور ان پر قابو پانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہری کے قبضہ سے کے قبضہ سے ایک شکاری چیتا ، ایک عربی بھیڑیا برآمد کیا ہے اس کے علاوہ شہری سے ایک کلہاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔
’’وائلڈ لائف‘‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ‘‘ کی ایک ٹیم نے ایک شکاری چیتا، ایک عربی بھیڑیے اور کلہاڑی کو شہری کے قبضہ سے برآمد کرلیا ہے۔ مرکز نے بتایا کہ جانوروں کو ضروری طبی دیکھ بھال دی گئی اور اور انہیں مرکز کے شیلٹر یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے.