ائیرلائن کے عملے کی بحرین سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Mar 10, 2023 | 13:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی  میں بھارتی ایئر لائنز کے عملےکو بحرین سے سونے کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی  ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائنز کے عملے کے ایک فرد کو بحرین سے سونے کی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ کیبن کریو کا رکن شافی شرف نے سونا سمگل کرنے کے لیے اختراعی طریقہ اختیار کیا۔ بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوؤں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔

شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوؤں کے گرد 1487 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔نوجوان نے منصوبہ بنایا  تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کے کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔ تاہم کسٹمز کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی اٍیئر لائنز کی "بحرین سے کوچی" کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے ۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر جنوب مغربی ہندوستان کے کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این آئی کی طرف سے جاری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیع نے کس طرح اپنے بازوؤں میں سونا لپیٹ رکھا ہے۔ جاگرن نیوز کے مطابق ملزم رات ساڑھے آٹھ بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا۔ تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں