ماہ رمضان سے قبل آٹے قیمت 3 دن میں 300 روپے بڑھ گئی

Mar 10, 2023 | 13:13 PM

ایک نیوز: ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔ غریب آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے قریب آتے ہی آٹے کی قیمتیں بڑھنے لگیں۔ پندرہ کلو کا آٹے کا تھیلا تین دن کے دوران 3 سو روپے مہنگا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق 80 کلو آٹے کی بوری پر 12 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح فائن آٹے اور میدے کی قیمتوں میں 5 سو روپے فی بوری تک اضافہ ہوا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 18 سو روپے سے بڑھ کر 21 سو روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 79 کلو کی بوری 9480 سے بڑھ کر 11 ہزار روپے پر چلی گئی۔ فائن آٹے اور میدے کی 80 کلو کی بوری کا ریٹ 10 ہزار تین سو سے بڑھ کر 10 ہزار 8 سو روپے ہوگیا ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چند روز میں قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ نجی فلورملز کو دیا جانے والا گندم کا کوٹہ حکومت نے کم کردیا ہے جس کے بعد نجی فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ فلورملز کا مؤقف ہے کہ سرکاری گندم میں کمی کی وجہ سے فلور ملز مہنگی پرائیویٹ گندم خریدنے پر مجبور ہے۔ 

سرکاری گندم کا کوٹہ کم ہونے کی محکمہ فوڈ راولپنڈی نے تصدیق کر دی۔ ڈی ایف سی رمضان سیال نے اس بارے میں کہا کہ حکومت نے سرکاری گندم کا کوٹہ کم کر دیا ہے۔

مزیدخبریں