لاہور: ڈیفنس سے خاتون کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد 

Mar 10, 2023 | 13:10 PM

Hasan Moavia

  ایک نیوز: لاہور  ڈیفنس کے علاقے فیز 5 میں واقع ایک گھر سے خاتون کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد  ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اتار لی ہے۔  فورانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ھے کہ خاتون نے پھندا لے کر خودکشی کی ہے۔

واضح رہے کہجہانیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر 18 ایم آر میں سکول کے ساتھ بھانہ سے9ویں جماعت کے طالب علم کی20روز پرانی لاش ملی تھی۔ تھانہ مخدوم رشیدپولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا  تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  نعش کی شناخت جواد رفیق،عمر 15 سال معلوم ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کا آغاز کردیا تھا۔

مزیدخبریں