کراچی: نجی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی: نجی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

ایک نیوز: کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ایک انجن کو شدید نقصان پہنچاہے۔ جس کے بعدغیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کی کراچی ائیر پورٹ ہنگامی لینڈنگ کروا دی گئی ہے۔ طیارے کو بحفاظت ائیر پورٹ پر لینڈ کرا لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طيارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ پرندہ ٹکرانے پر طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق حادثے کی شکار پرواز پی کے 258 شارجہ سے 168 مسافروں کو لے کر لاہورآرہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا لیکن کپتان نے مہارت سے جہاز کو ائیرپورٹ پر اتارلیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا تھا اور پرواز کے قابل نہ رہا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر4 سے زائد طیارے پرندہ ٹکرانے کا شکار ہوچکے ہیں اور خوش قسمتی سے چاروں حادثات میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔