شیخوپورہ: 2 کروڑ اغواء برائے تاوان مانگنے والا ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک

Mar 10, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:شیخوپورہ میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ  سےہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم عالم نے فیکٹری ایریا سے چند روز قبل 5 سالہ بچی کو اغواء کر کے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا  رپورٹ کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے سے اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق پولیس  گرفتار ملزم کو موبائل برامدگی کے لیے خان پور لے جارہی تھی کہ اچانک پولیس وین پر ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کر کے ملزم کو چھڑوا لیا۔

واقع کے بعدپولیس کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے ملزم کی لاش برآمد ہو گئی ملزم عالم نے فیکٹری ایریا سے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے 5 سالہ بچی کو اغواء کیا تھا جسے پولیس نے بازیاب کروا کے بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا تھا 

مزیدخبریں