رام چندر پوڈیل نیپال کے نئے صدر منتخب

nepalease new president
کیپشن: nepalease new president
سورس: google

ایک نیوز : نیپال میں رام چندر پوڈیل کو بھاری اکثریت سے نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ صدارتی انتخاب میں نیپالی کانگریس کے سرکردہ لیڈر رام چندر پوڈیل کو وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی قیادت والے 8 پارٹیوں پر مبنی اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔

رپورٹ کے مطابق  نیپال کے الیکشن کمشنر نے انتخابی نتائج کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رام چندر پوڈیل نے 33802 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف سبھاش چندر نیمبوانگ کو 15518 ووٹوں سے اکتفا کرنا پڑا۔ اس طرح رام چندر نے نیمبوانگ کو 18 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔

رام چندر پوڈیل کو نیپالی کانگریس اور سی پی این (ماؤوادی سنٹر) سمیت 8 پارٹیوں کے اتحاد کے 214 اراکین پارلیمنٹ اور 352 علاقائی اراکین اسمبلی کے ووٹ ملے۔ اس انتخاب میں شروع سے ہی پوڈیل کا پلڑا بھاری مانا جا رہا تھا، کیونکہ انھیں برسراقتدار طبقہ کی حمایت یافتہ 8 پارٹیوں کا تعاون حاصل تھا۔