صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

ایک نیوز: پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی ہے۔ غریب مریضوں کو مفت علاج کیلئے صحت کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کیا جاتا تھا۔تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند کر دیا گیا ہے۔ مفت علاج اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

درخواستگزار کی جانب  سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو صحت کارڈ پر مفت علاج فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت صحت کارڈ کی بندش میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔