نواز شریف کی تقاریر پر پابندی، حکمنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی، حکمنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کہ تقاریر کی نشریات پرپابندی کےپیمراء حکمنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیاجاسکتا ہے۔

پیمراء قوانین کےتحت بھی عدالتی بھگوڑوں کی لائیو نشریات پرپابندی ہے۔پیمراء نے قانون کےتحت نوازشریف کی لائیو نشریات پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔پیمراء کے حکمنامہ کےباوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کاسلسلہ جاری ہے۔نوازشریف کی لائیو مشرہات دکھانا قوانین اور پیمراء کےحکمنامہ کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ پیمراء کو نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی کےحکمنامہ پر عمل درآمد کے احکامات صادر کرے۔