گورنر پنجاب کی چائنیز سولر کمپنی کے منیجر کی قیادت میں وفد سےملاقات

Mar 10, 2023 | 12:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے چائنیز کمپنی ینگ لی سولر کے جنرل منیجر سیلز ایلن چینگ (Allen Geng) کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔ 

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں یونیورسٹی آف لاہور کے ڈائریکٹر ابو ذر غفاری بھی وفد کے ہمراہ تھے۔   گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ توانائی بحران اور ماحولیاتی الودگی کے تناظر میں شمسی توانائی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔پنجاب میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے سازگار ماحول ہے۔چائنہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو 2013 میں بدترین انرجی بحران سے نکالنے میں چائنہ کا کلیدی کردار تھا۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے گیم چینجر ہے۔پچھلی حکومت میں معاشی اور سماجی ترقی کے اس اہم منصوبے کو نظر انداز کیا گیاہے۔ حکومت سی پیک منصوبے کو دوبارہ موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے چائنیز کمپنی کی طرف سے 2013 میں ایوان صدر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو سراہا گیا ہے۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

  گورنر پنجاب نے چینی کمپنی کو گورنر ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبہ پر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزیدخبریں