ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے اچانک انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہوم میں زنگ آلود پانی، صفائی کی ناقص صورتحال اور واش رومز میں صابن تک نہ پایا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی بے آسرا بچوں کیلئے ایسی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرک واٹر کولر کا فلٹر فوری تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔
بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے بے سہارا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے خود واش رومز، ڈائننگ ہال، کچن اور دیگر رومز کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فریزر میں رکھے کھانے پینے کے سامان کو بھی چیک کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ جن بچوں کا کوئی سہارا نہیں، ان کیلئے ایسا سلوک قابل قبول نہیں۔