ایک نیوز: مریضوں کے لیے جمع ہونے والے بلڈ بیگ سر گنگا رام اسپتال سے چوری ہونے کا انکشاف ہوا جس میں ہسپتال کا لیب اٹینڈنٹ چوری میں ملوث نکلا۔
رپورٹ کے مطابق سر گنگا رام ہسپتال کا ملازم بلڈ بنک سے بلڈ بیگ چوری کر کے باہر بیچنے کے دھندے میں ملوث نکلا۔ مرتضی ہسپتال کی حدود سے خون سے بھرے بلڈ بیگ کی 58 بوتلیں باہر لیجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ملازم مرتضی سے 49 خون کی اور 9 وائیٹ سل کی بوتلیں برآمد ہوئی مریضوں کے لیے جمع ہونے والا خون مرتضی فی بوتل ایک ہزار روپے میں فروخت کرتا رہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کروائی دی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے سرگنگارام ہسپتال کے بلڈبنک میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔ تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کر رہے ہیں ۔ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل اورفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسرآف پیتھالوجی پروفیسرڈاکٹرشبنم مجیدسمیت کوپٹڈممبرشامل ہیں
سیکرٹری ڈاکٹراحمدجاویدقاضی جا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی جلدازجلدتحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کوبلڈبنکس کو اپ گریڈکرنے کی پہلے ہی ہدایات جاری کرچکے ہیں ۔تحقیقات میں ثابت ہونے پرذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔