لاہور: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ناقص آئل استعمال کرنے پرفاسٹ فوڈ پوائنٹ سیل

Mar 10, 2023 | 11:31 AM

ایک نیوز: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریم مارکیٹ میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے  ناقص آئل استعمال کرنے پر پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک  کا کہنا ہے کہ ناقص آئل استعمال کرنے پر پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے۔کچن ایریا میں کاکروچز اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔نان فوڈ گریڈ برتنوں کے استعمال اور ورکرز کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔

واضح رہے کہ  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقہ دروغہ والا میں کاروائی کی تھی جس میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا تھا جس میں 12ہزار 960 گندے انڈے برآمد کیے گئے تھے۔ 

12 ہزار960گندے انڈے، 900 کلو غیر میعاری دودھ اور 600 کلو خراب پھل بھی موقع پر تلف کیے گئے تھے۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھاکہ بیکری مصنوعات میں استعمال ہونے والے انڈے پاؤڈر کی تیاری کے لیے گندے انڈوں کو سٹور کیا جاتا ہے۔

گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پرخرید کر سٹور کیے گئے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔   

مزیدخبریں